پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے دوران پرواز حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
شہداء کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔