اسلام آباد میں کراچی کمپنی کے ایریا میں کٹی ہوئی انسانی ٹانگ برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کٹی ہوئی انسانی ٹانگ جی8/2 سے ملی ہے جس کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے پہنچنے کے بعد فرانزک والوں کو بھی بلایا گیا تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے۔
سینئیر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے قریبی گرین بیلٹ سےکٹی ہوئی انسانی ٹانگ ممکنہ طور پر کسی مریض کی ہوسکتی ہے، خدشہ ہے کہ اسپتال میں مریض کی کٹی ٹانگ اسکے ورثاء کو دفنانے کے لیے ڈاکٹروں نے دی ہو اور ورثاء دفنانے کے بجائے ویران گرین بیلٹ میں پھینک گئے ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ٹانگ برآمدگی کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے پمز اسپتال سے بھی رابطہ کیاجارہا ہے، تاہم ابھی تک سیف سٹی کیمروں سے کوئی شواہد نہیں سامنے آئے۔