باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی، داماد کو قتل کردیا، قتل چھپانےکےلیے ملازم کو بھی موت کےگھاٹ اتار دیا

گجرانوالہ پولیس نے بتایا ملزم کی بیٹی نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کی، ملزم نے فائرنگ کرکے بیٹی اور  داماد کو قتل کیا


ویب ڈیسک June 13, 2026

پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں زمیندار نے فائرنگ کر کے بیٹی، داماد اور ملازم کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ  نے بتایا کہ یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ وڑائچ میں پیش آیا جہاں زمیندار نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی بیٹی نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے بیٹی اور  داماد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی اور داماد کا قتل چھپانے کے لیے ملازم کو بھی قتل کردیا۔