15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی

ملزم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے رشتہ داروں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا


کورٹ رپورٹر June 13, 2026

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عرفان کو سزائے موت کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ جرمانے ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا۔ مدعی کے وکیل محمد نواز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم نے گھر میں 15 سالہ زینب کو اکیلا دیکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیکل رپورٹ بھی زیادتی سامنے آئی۔

ملزم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے رشتہ داروں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔