کراچی:
کراچی میں پیر تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر تک معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
شہریوں کو موسم کی اس صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔