سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

سنیتا آہوجا کی گووندا سے شادی کو 39 سال ہوگئے ہیں اور اس وقت دونوں میں طلاق کی افواہیں بھی گرم ہیں


ویب ڈیسک June 14, 2026
فوٹو فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی جائیداد کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

58 سالہ سنیتا آہوجا، جن کی شادی کو گووندا کے ساتھ 39 برس گزر چکے ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پالتو کتے کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

گفتگو کے دوران جب ان کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر آیا تو سنیتا نے کہا کہ وہ پہلے ہی کامیاب ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے کرشنا کو اپنے بیٹے جیسا قرار دیتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وہ میڈیا سے خوشگوار موڈ میں بات کرنے کے بعد اپنے پالتو کتے کو گاڑی کی اگلی نشست پر بٹھاتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران یہ بیان سامنے آیا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اسے کسی باضابطہ قانونی اعلان کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔