پشاور میں موسلادھار بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی

موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں


ویب ڈیسک August 21, 2014
وزیراعلی پرویز خٹک کا جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے فی کس 3 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان فوٹو؛فائل

شہر اورگردونواح میں موسلاھار بارش اور آندھی کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں موسلا دھار طوفانی بارش نے تباہی مچادی اور مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔ طوفانی بارش اور تیز آندھی کے باعث متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ بارش کے دوران ہلاکتوں کے بعد صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متاثرین کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت جاری کردی۔


دوسری جانب وزیراعلی پرویز خٹک نے بارش کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 3 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔