انٹر پری انجینئرنگ کے نتائج سرکاری کالجوں کے طلبہ نے میدان مارلیا
دہلی کالج کے سنین نے پہلی، آدمجی کالج کے سالک نے دوسری، ڈی جے اور پی ای سی ایچ ایس کالج کے خزیمہ اور عائشہ نے۔۔۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرسال دوئم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 کے نتائج جاری کردیے ہیں۔
امتحانی نتائج میں طلبہ اور سرکاری کالجوں نے میدان مار لیا، امسال کالجوں میں سیشن مزید تاخیر سے شروع ہوگا، مرکزی داخلہ پالیسی کو بہتر بناکر طلبہ و طالبات کو سہولتیں دی جائیں، تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے انٹرسال دوئم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 کے نتائج جاری کردیے جاری کردہ نتائج کے مطابق انٹر پری انجینئرنگ کے امتحانی نتائج میں کراچی کے سرکاری کالجوں نے اپنی سبقت برقرار رکھی اور ابتدائی تینوں پوزیشن سرکاری کالجوں نے حاصل کی جبکہ پری انجینئرنگ کے نتائج میں روایتی طور پر طلبہ نے طالبات پرسبقت برقرار رکھی اور ابتدائی 2 پوزیشن طلبہ نے جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر مرد اور خاتون طالب علموں نے حاصل کی۔
نتائج کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں دہلی گورنمنٹ کالج کے طالبعلم محمد سنین حسن نے 992 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد سالک سلام نے 991 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے خزیمہ سہیل صلات نے980 نمبر اور پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی عائشہ محبوب نے اتنے ہی نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، سائنس جنرل کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی حرا سلمان نے947 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج خواتین کی پریسہ بشیر نے 935 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے محمد مدثر نے930 لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس پری انجینئرنگ کے 28239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،15525 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 54.98 فیصد رہا، سائنس جنرل کے امتحانات میں 2053 امیدواروں شرکت کی 1084 امیدوار کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 52.80 فیصد رہا، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے بورڈ کے تحت انٹر پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ امتحان کے نتائج کا انحصار تعلیمی سیشن کے بروقت آغاز سے ہے، امسال تعلیمی سیشن میں مزید تاخیر ہوگی۔
مرکزی داخلہ پالیسی کو بہتر بناکر طلبہ و طالبات کو داخلوں میں سہولتیں دی جائیں، تقریب میں ناظم امتحانات عمران چشتی، سیکریٹری پروفیسر ارشد قاضی، پوزیشن لینے طلبہ و طالبات والدین ، کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز اور شہر کے سینئر اساتذہ موجود تھے، پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ بورڈ کے معیار کے مطابق نتائج نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے الحاق ختم کیے جارہے ہیں، پچھلے ہفتے چار کالجوں کا الحاق منسوخ کیا گیا مزید 4 کالجوں کے الحاق ختم کرنے کے حتمی نوٹس دیے جارہے ہیں۔
انٹربورڈ نے ایک بار پھر 3 ہفتے قبل ہی انٹر سائنس پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس کے نتائج کا اعلان کیا ہے بورڈ کو جدید طرز پر استوار ہونے عملے کی محنت سے کارکردگی بہتر ہوگئی ہے، نتائج کا قبل از وقت آنا سینئر اساتذہ کے تعاون کی دلیل ہے انھوں نے امتحانی پرچے جانچنے والے اساتذہ اور بورڈ کے عملے کی خدمات کو سراہا بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اس لیے اب نتائج کے ساتھ ساتھ انرولمنٹ، رجسٹریشن اور مائیگریشن کی تیاری کا کام بھی آسان ہوگیا ہے۔