شاہ فیصل ٹاؤن اور طارق بن زیاد سوسائٹی میں سیوریج لائنوں کی تنصیب شروع

حق پرست قیادت شہری اور دیہی علاقوں میں مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے، وسائل کی کمی کا سامنا ہے، ارتضیٰ فاروقی


Staff Reporter August 22, 2014
صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹرز۔ فوٹو: فائل

رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کی ہدایت پر طارق بن زیاد سوسائٹی، شاہ فیصل ٹاؤن ودیگر ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلیے نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ارتضیٰ فاروقی نے طارق بن زیاد سوسائٹی میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کاسامنا ہے، حق پرست قیادت شہری اور دیہی علاقوں میں مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے، ادارے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لیے اپنی کا رکردگی کو بہتر بنائیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر ظہیر عابد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح ایس ای فوکل پر سن رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ گڈاپ کے علاقے یونین کونسل میمن گو ٹھ کا دورہ کیا، انھوں نے صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ظہیر عابد میمن نے کہا کہ صفائی نظام کومتحرک بنانے کے لیے متعلقہ افسران ہر سائٹ کو خود مانیٹر کریں اور صفائی کی شکایت پر متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ضلع غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی طارق مغل، ایڈیشنل کمشنر منگھوپیر، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی و بلدیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے ساتھ اورنگی، بلدیہ اور سائٹ زون کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری 15 روزہ صفائی مہم کی رفتاری مزید تیز کرنے کے لیے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ دیگر یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعہ صفائی کا کام مکمل کریں۔

ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے زیر نگرانی ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ،شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کے آغاز پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور حسین میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کیساتھ ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں