نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ’جلال الدین سورڈ‘ مقابلہ جیت لیا

نوح دستگیر نے 14 کلو وزنی تلوار ایک منٹ 49 سکینڈز تک تھام کر گولڈ میڈل حاصل کیا


اسپورٹس ڈیسک June 15, 2026

پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر نے ورلڈ اسٹرانگ مین مقابلوں میں ’جلال الدین سورڈ‘ کا ٹائٹل جیت لیا۔

نوح دستگیر بٹ نے کوریائی حریف کو شکست دی۔

نوح دستگیر نے 14 کلو وزنی تلوار ایک منٹ 49 سکینڈز تک تھام کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ان منفرد طرز کے مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے  ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔