الجزائر کیخلاف میچ میں گول کے بعد لیونل میسی کیوں رو پڑے؟

لیونل میسی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میرے آنسوؤں کا تعلق فٹبال میچ سے نہیں تھا


ویب ڈیسک June 17, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے میچ میں الجزائر کے خلاف گول کرنے کے بعد ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی جذباتی ہو کر رو پڑے جبکہ انہوں نے اس میچ میں 3 گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-3 سے کامیابی دلائی۔

میچ کے بعد ارجنٹینا  کے کپتان لیونل میسی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میرے آنسوؤں کا تعلق فٹبال میچ سے نہیں تھا بلکہ میں  ذاتی زندگی میں مشکل اور پریشان کن حالات سے گزر رہا تھا اور میں ارجنٹینا کی پوری ٹیم اور وفد کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنے کے بعد موجودہ دور میرے لیے سب سے خوبصورت لمحہ ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

ارجنٹینا کی ٹیم کے کوچ لیونل اسکیلونی نے بھی لیونل میسی کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میسی کے بارے میں الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔