بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت کا تمام شراب خانے بند کرنے کا فیصلہ

ریاست کے 312 بار اور شراب خانوں کے لائسنس میں 31 مارچ 2015 کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی، ریاستی وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک August 22, 2014
اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا، اومن چاندی فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے ریاست میں قائم تمام شراب خانے اور بار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ریاستی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ریاست کے تمام شراب خانے بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ اومن چاندی نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق ریاست کے 312 بار اور شراب خانوں کے لائسنس میں 31 مارچ 2015 کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی اور یکم اپریل 2015 سے صرف فائیو اسٹار ہوٹلز کو بار کے لائسنس جاری کئے جائیں گے تاہم اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں