لاہور چیمبرآف کامرس کوبرآمدات میں کمی پرتشویش
حکومت کو نجی شعبے سے مل کر برآمدات کے فروغ کا طریقہ تیار کرناچاہیے،عرفان قیصر
تجارتی خسارے کی سب سے بڑی وجہ انڈرانوائسنگ ہے جسے کنٹرول کرنے کیلیے حکومت تاجر برادری کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرے اور اس کا نفاذ یقینی بنائے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تجارتی خسارے میں 36.3 فیصد اضافہ معیشت کیلیے تباہ کن ہوگا لہٰذا آئندہ تمام تجارتی پالیسیاں اس مسئلے کو سامنے رکھ کر ترتیب دی جائیں۔
حکومت اشیائے تعیش درآمد کرنے کی حوصلہ شکنی کرے اور انڈرانوائسنگ پر خصوصی توجہ دے جس سے بھاری نقصان ہورہا ہے، تجارتی خسارے میں اضافے کے ساتھ برآمدات میں 4.7 فیصد کمی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے علاوہ حکومت کو ایک طویل المیعاد حکمت عملی بھی مرتب کرنا ہوگی تاکہ ہماری برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تجارتی خسارہ اور اس کے نتیجے میں افراط زر کی شرح ملکی قرضوں کی ادائیگی کی قوت کو متاثر کرسکتی ہے جو کسی طرح بھی اچھا شگون نہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیرضروری درآمدات میں کمی کے علاوہ حکومت کو نجی شعبے کے ساتھ مل کر برآمدات کو فروغ دینے کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے۔