اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ سے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کیس کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب کا موقف تھا کہ ملزم محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، ملزمان ضمانت کے بعد 18 مرتبہ عدالت سے غیر حاضر رہے۔ ملزمان کی غیر حاضری سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
عدالت نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس کرکے جواب طلب کرلیا۔