محمد عامر کرکٹ میں ولن بننے کے بعد فلمی ہیرو بن گئے

میری پہلی ترجیح کرکٹ ہے جونھی میری 5سالہ پابندی ختم ہوئی تو میں پھر میدان میں ہوں گا، محمد عامر


AFP August 22, 2014
ذریعہ معاش کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ تو نکالنا تھا ایسے میں فلم کی یہ پیش کش کسی نعمت سے کم نہیں، محمد عامر۔ فوٹو: فائل

پابندی کا شکارپاکستان کے مایہ نازفاسٹ بالر محمدعامرعنقریب بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ بالرعامر نے کہاکہ مجھے فیصل بخاری کی فلم ''بلائنڈ لو'' میں ہیرو کے کردار کی آفر ہوئی تھی اور میں نے گذر اوقات کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔

محمد عامر نے کہا کہ میری پہلی ترجیح کرکٹ ہے۔ جونھی میری 5سالہ پابندی ختم ہوئی تو میں پھر میدان میں ہوں گا۔ 22سالہ عامرنے کہا کہ میں نے 4 سال سے کرکٹ نہیں کھیلی جو میرا ذریعہ معاش بھی ہے۔ چنانچہ مجھے کوئی نہ کوئی راستہ تو نکالنا تھا۔ ایسے میں یہ پیش کش کسی نعمت سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر کو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فسکنسگ کے الزام میں جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جب کہ آئی سی سی نے ان پر 5 سال کی پابندی بھی عائد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں