فیفا ورلڈ کپ: کولمبیا نے نووارد ازبکستان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا

ازبکستان کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا تاہم وہ مزید گول کرنے میں ناکام رہی


اسپورٹس ڈیسک June 18, 2026

کولمبیا نے ورلڈ کپ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں نووارد ٹیم ازبکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔

میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹاڈیو ایزٹیکا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی امریکی ٹیم نے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے گروپ کے میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائی نہ کر پانے والی کولمبین ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

کرسٹل پیلس کے دفاعی کھلاڑی ڈینیئل منوز نے لوئس ڈیاز کے عمدہ پاس پر خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

ازبکستان نے دوسرے ہاف میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا لیکن چند ہی منٹ بعد لوئس ڈیاز نے گول اسکور کرکے کولمبیا کو دوبارہ سبقت دلا دی۔ یہ ڈیاز کا ورلڈ کپ میں پہلا گول تھا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں کولمبیا کے متبادل کھلاڑی جامنٹن کامپاز نے ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کر کے فتح یقینی بنا دی۔

ازبکستان کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا تاہم وہ مزید گول کرنے میں ناکام رہی۔