دھرنوں اور سیاسی عدم استحکام سے ٹیکس وصولیاں بھی متاثر

رواں ماہ وصولیاں محض5ارب زیادہ ہیں، ہدف پر نظرثانی کرناپڑ سکتی ہے،ایف بی آر


Irshad Ansari August 22, 2014
رواں ماہ وصولیاں محض5ارب زیادہ ہیں، ہدف پر نظرثانی کرناپڑ سکتی ہے،ایف بی آر ذرائع۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث رواں ماہ (اگست) کے دوران اب تک صرف 101ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران حاصل ہونے والی96 ارب روپے کی وصولیوں سے محض پانچ ارب روپے زیادہ ہیں۔

ایف بی آرکے ذرائع نے بتایاکہ سیاسی عدم استحکام اورامن و امان کی صورتحال کے باعث ایف بی آر کا ریونیو وصولی کاہدف بُری طرح متاثر ہورہا ہے اوررواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے، ایف بی آر کو رواں مالی سال2014-15 کیلیے مقررکردہ2810ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 25 فیصد گروتھ درکار ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں