فیفا ورلڈ کپ: چیکیا اور جنوبی افریقا کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا


ویب ڈیسک June 19, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اے کے ایک مقابلے میں چیکیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا

اٹلانٹا میں کھیلے گئے چیکیا اور جنوبی افریقا کے میچ میں چیکیا نے ابتدا ہی میں برتری حاصل کر لی۔ میچ کے چھٹے منٹ میں مائیکل سیدیلیک نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلائی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

چیکیا کی ٹیم میچ کے اختتامی لمحات تک برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، تاہم اضافی وقت میں جنوبی افریقا کو پنالٹی مل گئی جس پر ٹیبوہو موکواینا نے 93ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔