فیفا ورلڈکپ: گھانا کے شائق کی اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر کالا جادو کرنے کی ویڈیو وائرل

یہ ایسے وقت میں ہوا جب گھانا کی ٹیم جیت کیلیے گول کی تلاش میں تھی اور چند لمحوں بعد ہی کیلب ییرینکی نے گول دیا


اسپورٹس ڈیسک June 19, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران گھانا کے ایک نامعلوم مداح نے غیر معمولی واقعے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر لی۔

گروپ ایل کے میچ میں گھانا نے پاناما کو 0-1 سے شکست دی لیکن اصل بحث ایک عجیب لمحے پر شروع ہوئی۔

میچ کے دوران کیمروں نے ایک مداح کو دکھایا جو ایسے وقت میں ہاتھ پہ رکھا سفید پاؤڈر پھونک مار کر میدان کی جانب پھینک رہا تھا جب گھانا کی ٹیم جیت کے لیے گول کی تلاش میں تھی اور چند لمحوں بعد ہی کیلب ییرینکی نے 95ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

مداحوں نے اس شخص کو ’جوجو ماسٹر‘ کا نام دے دیا۔ ’جوجو‘ مغربی افریقا کی روایتی روحانی عقائد سے جڑا لفظ ہے جو خوش قسمتی اور حفاظت سے متعلق سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب کچھ لوگوں نے اسے ’ماکومبا‘ یعنی کالا جادو قرار دیا جس پر مزید بحث چھڑ گئی۔

تاہم ماہرین کے مطابق جوجو اور ماکومبا مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا آپس میں موازنہ درست نہیں ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض ایک مداح کا منفرد انداز قرار دیا ہے جو اپنے اتفاقیہ طور پر وائرل ہو گیا۔