مسلم لیگ ن کے رکن  پنجاب اسمبلی کا 5 ہزار  روپےکے نوٹ  پر نواز  شریف کی تصویر  لگانے کا مطالبہ

نواز شریف نے ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا، مسلم لیگ ن کے رکن  پنجاب اسمبلی ارشد ملک 


ویب ڈیسک June 21, 2026

 مسلم لیگ ن کے رکن  پنجاب اسمبلی ارشد ملک  نے 5  ہزار  روپےکے نوٹ  پر نواز  شریف کی تصویر  بھی لگانےکا مطالبہ کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

 ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ  وہ نواز شریف ہی تھا جس نے اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔