وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکشن ری آرگنائیزیشن (ترمیمی) بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے جبکہ سینیٹر شیری رحمن، وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانون و آئی ٹی شعبے کے ماہرین کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔بل کی بعض شقوں کے حوالے سے تحفظات سامنے آنے پر یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی ٹیلی کمیونیکشن تنصیبات کے قیام اور نجی ملکیتی زمین و مجموعی طور پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے حوالے سے رائٹ آف وے کی نظر ثانی کرکے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو بل پر جلد نظر ثانی کرکے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔