مصر میں 2 بسوں میں تصادم سے 33 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں روسی، یمنی اور سعودی شہری بھی شامل ہیں، مصری حکام


ویب ڈیسک August 22, 2014
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، مصری حکام۔ فوٹو؛ فائل

مصر کے جزیرہ نما علاقے سنائی میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے جزیرہ نما علاقے سنائی کے جنوبی علاقے میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ایک بس شرم الشیخ سے آ رہی تھی جب کہ دوسری بس مصر کے صوبے نیل ڈیلٹا سے آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں روسی، یمنی اور سعودی شہری بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں