گلگت بلتستان میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں معاملات طے پاگئے

پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت کی گلگت میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس


ویب ڈیسک June 21, 2026

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں معاملات طے پاگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے گلگت میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور نامزد امیدوار وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈوکیٹ نے تعاون پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پانے کے حوالے سے اعلان کیا۔