آرمی چیف کی مدت ملازمت میںتوسیع کیخلاف درخواست مسترد

آرمی سروس کے معاملات ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیے جاسکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ

آرمی سروس کے معاملات ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیے جاسکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ, فائل فوٹو

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اقبال حمیدالرحمن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میںتوسیع کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی ۔

عدالت نے قرار دیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے سب سیکشن 3 کے تحت آرمی سروس کے معاملات کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی آرمی ایکٹ کے خلاف اپنے عہدے پر فائز ہیں۔


کیونکہ 60 سال کی عمر کے بعدکوئی بھی فوجی یونیفارم میں نہیں رہ سکتا۔انھوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے کئی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل ترقی کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔

انھوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے تاہم فاضل عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story