عمران خان نے سپریم کورٹ سے کنٹینرز ہٹانے کی درخواست کر دی
اسلام آباد کے شہریوں کی نقل و حرکت میں سب سے بڑی رکاوٹ کنٹینرز ہیں، عمران خان
LONDON:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہری با آسانی نقل و حرکت کر سکیں.
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہونے والے ممکنہ ماورائے آئین اقدام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل احمد اویس نے اپنے موکل کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، وہ کسی غیر آئینی اور ماورائے آئین اقدام کے حامی نہیں۔ آئین کے آرٹیکل 4، 9، 15،16،17، 19اور 25 کے تحت ہمارا دھرنا پر امن ہے، ہمارے کارکن کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوئے۔
عمران خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے جو اسلام آباد کے شہریوں کی نقل و حرکت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ عدالت نے جواب جمع کرنے کے بعد کارروائی ساڑھے 11 بجے تک موخر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل شپریم کورٹ نے عمران خان کو دھرنے سے متعلق اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا جب کہ گزشتہ روز عمران خان کے وکیل حامد خان نے جواب جمع کرانے کے لئے ایک راز کی مہلت مانگی تھی۔