بالی ووڈ اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی سپرمین اور دیگر مشہور فلموں میں کام کرنے والے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ہنری کیویل کے ساتھ رائل ایسکوٹ 2026 کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین غیرمتوقع ملاقات اور تصاویر غیرمعمولی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حیرت انگیز قرار دیا اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔
سارہ علی خان نے انگلینڈ میں رائل ایسکوٹ 2026 میں شرکت کی جہاں انہیں ہالی ووڈ اداکار ہنری کیویل کے ساتھ دیکھا گیا اور ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکا مچادیا اور صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
بالی ووڈ اداکارہ کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو ہالی ووڈ سپراسٹار کے ساتھ غیرمتوقع ملاقات پر خوشی کا موقع فراہم کیا اور یہ گلیمرس لمحہ ایونٹ کے سب سے زیادہ وائرل ہونے والے ستاروں میں سے ایک بن گیا، جس پر دنیا بھر کے مداح ان کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
ہالی ووڈ سپر اسٹار اور سارہ علی خان برطانوی اسپورٹنگ اور سوشل ایونٹ میں شریک ہیں اور ان کی خوب صورت تصاویر نے ایونٹ کو نمایاں کردیا ہے جو برطانیہ کی شاہی خاندان، فیشن اور روایات سے جڑنے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ایونٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے رائل ایسکوٹ 2026 کے لیے سوریا سرکار کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا اور اس کے اسٹائلسٹ میگن کونکیسیو ہیں، سارہ کی ہنری کیویل کے ساتھ متعدد تصاویر ہیں، جن میں وہ ہالی ووڈ سپر اسٹار کے ساتھ کھڑی ہیں۔
سارہ علی خان اور ہنری کیویل کی ایک ساتھ تصاویر کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ رائل ایسکوٹ کے طویل پارٹنر لگژری واچ برانڈ سے ان کا تعلق ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں تصاویر جاری کی گئیں تو مداحوں نے اس پر ردعمل دینا شروع کیا اور کئی مداحوں نے اس ایونٹ کو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے درمیان غیرمعمولی سنگم قرار دیتے ہوئے خواب کی حقیقت سے تعبیر کیا۔
مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے اور کہا گیا کہ پٹودی شہزادی اور سپرمین کے درمیان ملاقات ہے جبکہ متعدد نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی توقع نہیں تھی کہ سارہ علی خان اور ہنری کیویل ایک ہی فریم میں نظر آئیں گے