ملک ریاض کی نظرثانی درخواست ابتدائی سماعت کیلیے منظور

سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کااعتراض مسترد کر دیا، سماعت 2اکتوبرکوہوگی


Numainda Express September 25, 2012
سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کااعتراض مسترد کر دیا، سماعت 2اکتوبرکوہوگی، فوٹو: رائٹرز

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی جانب سے شعیب سڈل کمیشن کے خلاف دائر نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر کے ابتدائی سماعت کے لیے منظورکر لی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ملک ریاض کی جانب سے ان کے وکیل زاہد بخاری پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ رجسٹرار آفس کو اعتراضات لگا کر درخواست واپس کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

انھوں نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرنے اور میرٹ پر سننے کی استدعاکی جس پر عدالت نے آفس کو اپیل پر نمبر لگانے کا حکم دیا اور سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

ثناء نیوزکے مطابق بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زاہدبخاری کاکہنا تھاکہ وہ انصاف کے حصول کیلیے ہر قانونی حق استعمال کریں گے۔

جب تک نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہم شعیب سڈل کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کارروائی نہ کرے، اگر کمیشن ہماری استدعا مسترد کرتا ہے تو پھر اپنے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر یں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں