امریکا جنگ بندی معاہدے پر اپنی ذمہ داریوں سے جان نہیں چھڑا سکتا، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی تک کوئی باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے، اسماعیل بقائی


ویب ڈیسک June 22, 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں تیل برآمدات پر عائد پابندیوں پر خاتمے کیلئے پیشرفت ہوئی ہے۔ 

ملکی نیوز ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے اور مختلف پہلوؤں پر پیشرفت ہوئی ہے۔ 

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کی فروخت اور اس کیلئے ضروری لائسنسوں کا اجرا سمیت ایران کے منجمد اثاثوں پر پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اپنے اس بات کو یقینی بنایا کہ مخالف فریق اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کرے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی تک کوئی باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے اور اس کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایسی حکمت عملی اپنائی جانی چاہئے جس کی وجہ سے دوسری پارٹی اپنی ذمہ داری سے جان نہ چھڑا سکے۔