خیبر پختونخوا؛ 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

واقعہ ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک June 22, 2026

خیبر پختونخوا میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہل کار سمیت 6 افراد زخمی ہو گئ۔

ذرائع کے مطابق کے پی کے میں ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں تھانہ اضاخیل کی حدود میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پبی کے علاقے اضاخیل میں پیش آیا جہاں دو گروپ آمنے سامنے آگئے اور اس دوران جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔