بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے پورے ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیر خوار بچی جمعے کی رات 2 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہو گئی تھی جس کے بعد گاؤں اور قریبی کھیتوں میں تلاش شروع کی گئی۔
رات بھر کی تلاش کے بعد ہفتے کی صبح شیر خوار بچی گھر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک کھیت سے تشویشناک حالت میں ملی۔
اس معصوم کلی کو نیم مردہ حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا اور اسی محلے میں رہنے والے ایک 12 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا جس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔
تفتیش کے دوران لڑکے نے انکشاف کیا کہ وہ شراب کے نشے میں دھت تھا اور موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا تب ہی حیوانیت حاوی ہوگئی۔
اس نے ہمسائے کی بچی کو برآمدے سے اغوا کیا اور دور سنسنان علاقے میں ایک کھیت میں لے گیا۔ سفاک ملزم نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے 12 سالہ لڑکے کا موبائل فون چیک کیا تو اس میں 50 سے زیادہ فحش ویڈیوز ملیں۔ ملزم کو باضابطہ گرفتار کرلیا گیا اور کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔