پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبعیت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل

آنکھوں میں انفیکشن، دل اور بلڈ پریشر کے مسائل کے باعث انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے


عائشہ صغیر June 22, 2026
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعجاز چوہدری کی جیل میں اچانک طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اعجاز چوہدری کو اس سے قبل بھی متعدد بار طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آنکھوں میں انفیکشن، دل اور بلڈ پریشر کے مسائل کے باعث انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اعجاز چوہدری کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا معائنہ شروع کردیا جبکہ اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔