سرگودھا: مبینہ زیادتی کے بعد قتل 7سالہ بچی قتل، واردات کا مقدمہ درج

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


ویب ڈیسک June 23, 2026

سرگودھا میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کی دکان پر جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآگئی، دکاندار نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا اور فرار ہوگیا