پاکستان میں بنجر زمینوں کی بحالی اور جدید زراعت کے فروغ کی جانب بڑا قدم

جدید زراعت اور بنجر زمینوں کی بحالی کے پائیدار اقدامات سے پاکستان زرعی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2026

جدید زراعت اور بنجر زمینوں کی بحالی کے پائیدار اقدامات سے پاکستان زرعی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

پاکستان و چین کے اشتراک سے بنجر علاقوں میں جدید زراعت کے فروغ کے لیے پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی وسیع بنجر اور صحرائی زمینوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قابلِ کاشت بنانا ہے۔

چین کی تاریم یونیورسٹی اور نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، تحقیق اور کسانوں کی تربیت کے لیے کام کریں گی۔

منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے گرین ہاؤسز، ڈرون کے ذریعے فصلوں کی نگرانی اور جدید ڈرپ آبپاشی نظام متعارف کروایا جائے گا، کم لاگت والے جدید ڈیزرٹ سولر گرین ہاؤس سسٹم سے زمین کے بہتر استعمال اور زرعی پیداوار میں 35 فیصد تک اضافے میں مدد ملے گی۔

پاکستان اور چین کا یہ اشتراک جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور صحرائی علاقوں کو زرعی پیداوار میں شامل کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔