تحریک انصاف نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اسپیکر کے چیمبر میں جمع کرادیئے

ہم بند گلی میں نہیں بلکہ ایک نئے پاکستان کا راستہ بنانے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی غیر موجودگی میں جوائنٹ سیکر ٹری قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے استعفیٰ وصول کئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اسپیکر کے چیمبر میں جمع کرادیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسد عمر، شیریں مزاری، عارف علوی، منزہ حسن اور علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پہنچے اور تحریک انصاف کے 30 ارکان قومی اسمبلی کے استعفیٰ جمع کرا دیئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی غیر موجودگی میں جوائنٹ سیکر ٹری قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے استعفیٰ وصول کئے۔


استعفے پیش کرنے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم بند گلی میں نہیں بلکہ ایک نئے پاکستان کا راستہ بنانے جا رہے ہیں، اگر 2 بھائیوں کی ہٹ دھرمی سے ملک کا نظام خطرے میں پڑجائے تو انہیں سوچنا چاہیئے کہ انہیں پاکستان کا مفاد عزیز ہے یا پھراپنا اقتدار۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن جیل میں ہیں جنہیں رہا نہیں کیا گیا، ان کے اپنے گھر پر حملہ کیا گیا اور وفاقی دارالحکومت کے راستوں پر اب بھی کنٹینر ز موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جمہوری استحکام، آئین پر عمل درآمد کی قرارداد منظور کی گئی اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ آئین پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے، سیاستدان مسئلے کا حل نکالتے ہیں اور ہم حل نکالیں گے۔
Load Next Story