ہاکی پرو لیگ: پاکستانی جھنڈے میں تبدیلی، پی ایچ ایف کا احتجاج

پرو لیگ انتظامیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے معذرت کرلی


ویب ڈیسک June 24, 2026

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستانی جھنڈا تبدیل ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایل) نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

لندن میں جاری ایونٹ میں میچ شروع ہوتے وقت بھارتی قومی ترانہ شروع ہونے سے پہلے لہرائے گئے پاکستان کے جھنڈے سے سفید رنگ غائب تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ منتظمین سے معاملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ جس پر پرو لیگ انتظامیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے معذرت کرلی۔

واضح رہے پرو ہاکی لیگ کے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔