تھرڈ امپائر کی انگلی آج رات بھی اٹھ سکتی ہے شاہ محمود قریشی
مولانا فضل الرحمان مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں وہ تصادم اور تباہی کی طرف جارہے ہیں، رہنما تحریک انصاف
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم دوبارہ الیکشن ہی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ ہے جب کہ تھرڈ امپائر کی انگلی آج رات بھی اٹھ سکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں وہ تصادم اور تباہی کی طرف جارہے ہیں اور نوازشریف کا ڈوبتا جہاز جلد ڈبونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم دوبارہ الیکشن ہی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ ہے تاکہ ایک آزاد الیکشن کمیشن کے ذریعے انتخابات ہوں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ مثبت ہورہا ہے اور اس کی جانب سے مثبت اشارے بھی ملے ہیں، مذاکرات کے لیے گورنر پناب سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کا کہ تھرڈ امپائر کی انگلی آج رات بھی اٹھ سکتی ہے اور تھرڈ امپائر صرف اللہ کی ذات ہے۔