آزادکشمیر سے پاکستان کے داخلی راستے مکمل فعال ہیں، جہاں گاڑیوں اور عوام کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
مانسہرہ کے علاقے برارکوٹ کی چوکی سے آزاد کشمیر اور کے پی کے عوام کی بلا روک ٹوک نقل و حمل دیکھی جا سکتی ہے۔
پولیس چوکی برارکوٹ کے انچارج کے مطابق ضروری دستاویزی اور سیکیورٹی چیکنگ کے بعد دونوں اطراف کے شہریوں کو نقل و حمل کی مکمل آزادی ہے، مال بردار گاڑیوں بھی حسب معمول اشیائے خورونوش کی ترسیل میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر مظفر آباد منیر قریشی کا کہنا ہے کہ مظفر آباد میں اشیائے خورونوش کی نہ تو کوئی کمی ہے اور نہ ہی ان کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ ہے۔
ایس ایس پی مظفر آباد ریاض مغل کے مطابق اینٹری پوائنٹس پر تعینات نفری صرف معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے لیے ہے، عوام یا گاڑیوں کی آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں۔
اس موقع پر ڈرائیورز اور اشیائے خورونوش کی ترسیل سے منسلک تاجروں نے بھی سپلائی کی بلاتعطل آمدورفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
حقائق پر مبنی ویڈیوز نے آزاد کشمیر کے راستوں کی بندش سے متعلق شرپسندوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔