بعض لوگ موجودہ صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں سراج الحق

مذاکرات جاری رکھے جائیں کیونکہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جاسکتے ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک August 22, 2014
تحریک تھوڑا صبر کرے اور انصاف اسمبلی سے استعفے واپس لے ، امیر جماعت اسلامی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک تھوڑا صبر کرے اور انصاف اسمبلی سے استعفے واپس لے جبکہ اسپیکر سے بھی درخواست ہے کہ وہ استعفے وصول نہ کریں۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات سے مسائل کے حل ہونے کی امید ہے،ثالثی سے ہی کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکتا ہے جبکہ تحریک انصاف سے اپیل کرتے ہیں کہ اسمبلی سے استعفے واپس لے اور اسپیکر سے بھی درخواست ہے کہ وہ استعفے وصول نہ کریں کیونکہ ممکن ہے کہ معاملات استعفے دیئے بغیر ہی حل ہوجائیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے تھوڑا صبر کریں اور مذاکرات جاری رکھیں ، معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلح، سیاسی اور معاشی دہشت گردی ہے،قومی اسمبلی میں جاگیر دار بیٹھے ہیں جو غریب عوام کے درد کو نہیں سمجھ سکتے،ہر نعمت سے مالا مال ملک آج تماشہ کیوں بنا ہوا ہے جبکہ کچھ لوگ اس صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ ہم دشمنیوں اور نفرتوں کو بھائی چارے میں تبدیل کریں گے.

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |