مدینہ سے حجاج کو کراچی لانے والی پی آئی اے کی پرواز ڈھائی گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھرسکی، عازمین شدید کوفت کا شکار ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز پی کے 8050 طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث روکا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ حجاج کرام کا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا جبکہ مسافر بالخصوص حجاج کرام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پرواز میں تاخیر یا آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کی جارہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورت حال اُن کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔