امن کی جانب اہم پیش رفت، امریکا کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان فریم ورک معاہدے کا اعلان

فریم ورک معاہدے پر امریکا، اسرائیل اور لبنان نے دستخط کیے


ویب ڈیسک June 26, 2026

امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سہ فریقی فریم ورک معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی جانب ایک اہم پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد فریم ورک معاہدے کا اعلان کیا جس پر امریکا، اسرائیل اور لبنان نے دستخط کیے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ لبنان کی خودمختار حکومت اور اسرائیل کی حکومت کے درمیان امریکی ثالثی اور حمایت سے ہونے والا یہ معاہدہ پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کی جانب اہم قدم ہے، تاہم ابھی مزید کام باقی ہے۔

ادھر امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا اور اس کی پیش رفت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔