فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ نے آخری گروپ میچ سے قبل ہی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

اسپین کے ہاتھوں یوراگوئے کی شکست نے انگلینڈ کی اگلے مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کر دی


اسپورٹس ڈیسک June 27, 2026

انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ کھیلے بغیر ہی ناک آؤٹ 
مرحلے میں رسائی یقینی بنالی ہے۔

انگلینڈ نے ابتدائی دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کیے، جس کے بعد وہ کم از کم بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی آٹھ ٹیموں میں اپنی جگہ محفوظ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

گروپ مرحلے میں انگلینڈ نے اپنے پہلے مقابلے میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں گھانا کے خلاف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

اس دوران اسپین کے ہاتھوں یوراگوئے کی شکست نے انگلینڈ کی اگلے مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کر دی۔

اگرچہ سوئیڈن، ایکواڈور، بوسنیا ہرزیگووینا اور پیراگوئے بھی چار، چار پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں تاہم مختلف گروپس کے نتائج نے انگلش ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔