کیپ ورڈے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا

ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 لئ گروپ مرحلے میں مسلسل تین میچز ڈرا کیے


ویب ڈیسک June 27, 2026
(تصویر: اے پی)

افریقا کے مغربی ساحل کے قریب واقع چھوٹے جزیرہ نما ملک کیپ ورڈے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔

کیپ ورڈے نے گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر کھیل کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹیم نے گروپ مرحلے میں مسلسل تین ڈرا کیے، جن میں 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین کے خلاف 0-0 اور یوراگوئے کے خلاف 2-2 کا متاثرکن نتیجہ بھی شامل ہے۔

ٹیم کی کامیابی میں 40 سالہ گول کیپر ووزینیا نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک چھوٹا ملک ہیں، لیکن ہمارے دل بہت بڑے ہیں اور ہم کبھی ہار نہیں مانتے۔

کیپ ورڈے کے ہیڈ کوچ بوبِستا نے کہا کہ پوری ٹیم دنیا کو اپنی صلاحیت دکھانے کے لیے پُرعزم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ اگرچہ ہمارا ملک چھوٹا ہے، لیکن اپنے خوابوں کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کرتا ہے۔