یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟

یورپ میں اے سی کو اکثر فضول سمجھا جاتا ہے


ویب ڈیسک June 29, 2026

اگرچہ آج کے دور میں اے سی عام ہوتا جا رہا ہے لیکن یورپ میں صرف 20 لوگ اے سی جیسی سہولت سے بہرہ ور ہوسکتے ہیں۔

اس کی متعدد وجوہات ہیں جس میں پہلی وجہ ورثے کے ضوابط ہیں۔ بہت سے یورپی شہر تاریخی عمارتوں سے بھرے پڑے ہیں۔ فرانس جیسے ممالک میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے سخت اصول نافذ ہیں جو اکثر عمارتوں کے باہر اے سی یونٹوں کی تنصیبات کو منع کرتے ہیں۔

ایسی ہی دوسری وجہ کرائے کے قوانین اور اخراجات ہیں۔ جرمنی اور آسٹریا جیسے ممالک میں تقریباً نصف آبادی اپنے گھر کرائے پر دیتی ہے۔ کرایہ داروں کو اکثر سوراخ کرنے یا یونٹ لگانے کے لیے مالک مکان کی اجازت درکار ہوتی ہے اور کرائے دار ایسی پراپرٹی میں بھاری سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرتے ہیں جو ان کی ملکیت نہیں ہے۔

تیسری بڑی وجہ زیادہ بلوں کی قیمت ہے۔ شمالی امریکا جیسے خطوں کے مقابلے میں یورپ میں بجلی کی قیمت نمایاں طور پر زیادہ ہے جس کی وجہ سے اے سی چلانا بہت مہنگا ہے اور ایک لگژری تصور کی جاتی ہے۔

چوتھی وجہ ثقافتی نظریہ ہے۔ یورپ میں اے سی کو اکثر فضول سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے یورپی روایتی کولنگ کے طریقوں کو ترجیح دیتے ہیں جیسے بھاری شٹرنگ کا استعمال کرتے ہیں اور رات کے وقت کھڑکیاں کھول کر سونا پسند کرتے ہیں۔ مزید برآں اے سی تاریخی طور پر کبھی ضرورت نہیں سمجھا گیا لہٰذا اے سے انسٹال کرنے والے پیشہ ور افراد کی کمی ہے۔ انسٹالر کی خدمات حاصل کرنے پر ہزاروں یورو لاگت آسکتی ہے اور مہینوں پہلے بکنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔