ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ایل پی جی کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی کی جائے گی


ویب ڈیسک June 30, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو گرام سے کم ہو کر 259 روپے فی کلو گرام ہو سکتی ہے۔

ایل پی جی کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی مقررہ کردہ قیمت پر لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔