پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہےجس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں عماد وسیم، ثانیہ اشفاق، چند اہل خانہ اور پولیس کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ ہے۔
تاہم اس آڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
وائرل آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں کے مطابق ثانیہ اشفاق اپنے بچوں کے حوالے سے جذباتی انداز میں بات کرتی سنائی دیتی ہیں جبکہ مبینہ طور پر بچوں کے رونے کی آوازیں بھی آڈیو میں موجود ہیں۔
ان دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا ہے اور متعدد افراد ثانیہ اشفاق کے حق میں اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے اپنے تین بچوں کی والدہ ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے بعد نائلہ راجہ سے شادی کرلی ہے۔
عماد وسیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے طلاق کے فیصلے سے متعلق مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ان کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔