گزشتہ مالی سال3923 کمپنیوں کااندراج ہواایس ای سی پی

رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد62ہزار343 ہوگئی،جون میں364کمپنیاںرجسٹر کی گئیں

رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد62ہزار343 ہوگئی،جون میں364کمپنیاںرجسٹر کی گئیں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گزشتہ مالی سال 3923 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جس سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 62 ہزار 343 ہوگئی ہیں جو مالی سال2010-11 سے 15 فیصد زیادہ ہیں۔


جون میں 364 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں جن میں325 پرائیویٹ کمپنیاں،23 سنگل ممبر کمپنیاں،5پبلک ان لینڈ کمپنیاں اور 6 غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز5 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کی سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال 3ہزار571 پرائیویٹ کمپنیاں،237 سنگل ممبر کمپنیاں،38پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں،31غیر ملکی کمپنیاں،41 این جی اوز، 4 تاجر تنظیمیں اور ایک گارنٹی لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ کی گئی،

سال 2011-12 میں سب سے زیادہ ٹریڈ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں جن کی تعداد 501 ہے جبکہ سروسز سیکٹر میں 472 کمپنیاں، کنسٹرکشن سیکٹر میں225 کمپنیاں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 260 کمپنیاں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں117، فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر میں 161، کمیونیکیشن سیکٹر میں 170کمپنیاں، ٹور ازم سیکٹر میں 138 کمپنیاں، حج و عمرہ شعبے میں409 کمپنیاں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 100کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
Load Next Story