راولپنڈی: 12 سالہ بچے کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

ملزم ریلوے گراؤنڈ میں بنے چھوٹے کمروں میں ایک میں لے گیا اور زبردستی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک July 01, 2026

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں 12 سالہ بچے کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا جہاں  نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے چاقو کی نوک پر بچے کو ذبح کرنے کی دھمکیاں دیکر اغوا کیا اور مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیس نے والد کی درخواست پر  مقدمہ درج کرلیا، کام سے واپس گھر پہنچا تو بارہ سالہ بیٹے نے بتایا کہ دکان سے بسکٹ لینے گیا تو نامعلوم شخص  نے زبردستی روک لیا۔

نامعلوم شخص نے چاقو دیکھا ذبح کرنے کی دھمکیاں دیں اور زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا، ملزم ریلوے گراؤنڈ میں بنے چھوٹے کمروں میں ایک میں لے گیا اور زبردستی کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔