کراچی، گلبہار میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر July 02, 2026

کراچی:

شہر قائد میں گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد فائق کو مزید قانونی کارروائی کے لیے گلبہار تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ادھر چھیپا حکام نے بھی ایک زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات اور ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔