بھارتی جین زی تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی سرگرمیاں تیز؛ مودی سرکار کی الٹی گنتی شروع

بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی ناقص معاشی پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کی امیدیں توڑ کر ملک کو بغاوت کی طرف دھکیل دیا ہے


ویب ڈیسک July 02, 2026

بھارت میں جاری جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کی سرگرمیوں میں تیزی  آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی ناقص معاشی پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کی امیدیں توڑ کر ملک کو بغاوت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ بھارتی نوجوان طلباء کے خون پر سیاست کرنے والے مودی کا عبرت ناک انجام شروع ہو گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شدید گرمی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی ضد نے مودی کا پول کھول دیا ہے۔ مودی کے ظلم کے خلاف شروع ہونے والی تحریک ایک ناقابل شکست جنگ بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشہور سماجی کارکن سونم وانگچوک نے بھی مودی حکومت کے خاتمے کے لیے اٹھنے والی تحریک کی مکمل سرپرستی کا اعلان کر دیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مظاہروں میں بڑھتا ہوا عوامی ہجوم مودی کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/india_gen_z_protest_against_modi_govt.mp4

معروف بھارتی صحافی نیشا کشیپ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں چلنے والے امتحانی مافیا غریب بچوں کا مستقبل سرعام نیلام کر رہے ہیں۔ معروف سماجی کارکن پرکاش بھوشن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں بھی کاکروچ جنتا پارٹی جیسی نوجوانوں کی تحریکوں نے ہمیشہ ظالم حکمرانوں کے تخت الٹے ہیں۔

مودی اقلیتوں پر مظالم سے نوجوانوں کے مسائل تک سب چھوڑ کر صرف سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔