بھارت میں نئی نویلی دلہنیں گھروں میں بیت الخلا نہ ہونے پر شوہر چھوڑنے لگیں
نئی نویلی دلہنوں کو گرمی اور برسات کے موسم میں رفع حاجت کے لیے کھیتوں اور جھاڑیوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی گھروں میں بیت الخلا کی عدم موجودگی پر گھریلو جھگڑے شروع ہوگئے ہیں اور تازہ ترین واقعے میں اترپردیش کی 6 نوبیاہتا دلہنوں نے اس وقت تک خاوندوں کے پاس لوٹنے سے انکار کردیا ہے جب تک وہ گھر میں بیت الخلا تعمیر نہ کروادیں۔
بھارت کی ایک ارب بیس کروڑ آبادی میں سے نصف سے زائد بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہے۔ تازہ ترین واقعے میں گھر چھوڑنے والی خواتین کا تعلق خوشی نگر شہر کے گاؤں کھیسیہ سے ہے۔ گڈیا نامی دلہن نے بتایا کہ اس کے والدین کے گھر میں بیت الخلا تھا لیکن خاوند رامیش شرما نے اس سہولت سے محروم رکھا جس کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا اور اسے گھر چھوڑنا پڑا، اسی طرح نیلم شرما، سکینہ، سیتا، نظرالنساء اور کالاوتی نامی خواتین بھی اپنے گھر چھوڑی چکی ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ نئی نویلی دلہنوں کو گرمی اور برسات کے موسم میں رفع حاجت کے لیے کھیتوں اور جھاڑیوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور وہاں بدکردار مردوں کی طرف سے جنسی حملوں کا بھی دھڑکا لگارہتا ہے۔